سرینگر/جموں۔راجوری شاہراہ پر سوموارکو موجود بارودی مواد ضائع کرنے کے بعد مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کوبحال کیا گیا۔
آج صبح شاہراہ پر واقع کلار چوک نامی مقام پر بارودی مواد دیکھا گیا تھا جس کے بعد بم ضائع کرنے والے اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔
فوج اور پولیس نے شاہراہ پر تب تک ٹریفک معطل رکھی جب تک ماہرین نے بارودی مواد کو ضائع کیا جس کے بعد گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق فوج کی ایک پارٹی نے بارودی مواد کو دیکھتے ہی صبح آٹھ بجے ٹریفک کو احتیاطی طور روک دیا تھا۔