سید اعجاز
ترال//ترال کے دھرم گنڈ علاقے میں گزشتہ شام سکھ فرقے کے ایک نوجوان سرجیت سنگھ ولد فوجا سنگھ ساکن دھرم گنڈ کی گھر سے ڈیڑھ کلو میٹر دو ایک درخت کے ساتھ لٹکی لاش پولیس نے برآمد کر لی ۔اس واقعے کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس نے شام کے وقت ہی لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعدطبی اور قانونی لوازمات کوپورا کر کے لاش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کو سونپ دی ۔اس دوران لوگوں نے منگل کی صبح گائوں میں پہنچ کر ترال ستورہ رروڑ پر بیٹھ کر احتجاجی دھرنا دیا ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے واقعہ کی باریک بینی سے جانچ کا مطالبہ کیا ۔احتجاجی میں شامل گردوارہ پر بندک کمیٹی پلوامہ کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔انہوں نے بتایا مذکورہ نوجوان کے بارے میں سکھ یا مسلمانوں کا کوئی شکوہ شکایت نہیں تھی تاہم وہ مالی اعتبار سے کمزور ضرور تھا۔سکھ فرقے کے لوگوں نے سیول انتظامیہ کی جانب سے صبح تک کنبے کے پاس نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔اس دوران ایم ایل اے ترال رفیق احمد نائیک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد یحیٰ نقاش،بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اوتار سنگھ ترالی،ایس ایچ او ترال نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی لوگوں کو یقین دلایا کہ اس واردات کی بھرپور تحقیقات کی جائے گی ۔