یو این آئی
دھرم شالہ/ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد، یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) احتیاطی طور پر دھرم شالہ میں ممبئی انڈینز کے میچ کا مقام دھرم شالہ میں منتقل کر سکتا ہے ۔ پنجاب کنگز نے یواین آئی کو بتایا کہ اب تک بی سی سی آئی نے 11 مئی کو دھرم شالہ میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے مقام کی تبدیلی کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی اطلاع نہیں دی ہے ۔ ہندستانی فوج کی جانب سے آپریشن سندور کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور جموں کشمیر اور لداخ سے پنجاب اور ہماچل پردیش کے ہوائی اڈے بند کئے جانے کے پیش نظر خیال کیا جا رہا ہے کہ دھرم شالہ میں ہونے والے میچ کو کہیں اور منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ 11 مئی کو ہونا ہے ۔