مہور//ہائر سکینڈری اسکول دھرماڑی میں پیر کے روز ایک بیداری کیمپ کا انعقا دکیا گیا جس کا مقصد بچوں میں ان کے روشن مستقبل کے تئیں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس کیمپ میں ہائر سکینڈری ہذا کے علاوہ مڈل اسکول شنوگ، گڈ ول پبلک اسکول درماڑی ، انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن درماڑی اور دیگر اسکول کے طلاب نے بھی شرکت کی۔ ہائر سکینڈری مذکورہ کے نائب پرنسپل ریاض حسین، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ریکھا اور ماستر بلونت سنگھ نے طالبات کو اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لئے کئی کار آمد مشورے دئیے اور انہیں سماجی برائیوں، جرائم نیز بے راہ روی سے متعلق جانکاری دی۔ دوسروں کے علاوہ لیکچرار شوکت علی، رحمت علی ، سکھدیو سنگھ اور دیگران نے بھی بچوں سے خطاب کیا اور ان میں بیداری پیدا کی۔