Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

دکانوں کو سربمہرکرنے کیخلاف قصابوں کااحتجاج شہرسے باہربھی زیادہ داموں گوشت بیچنے والے قصائیوںپر شکنجہ کساجائے:صارفین

Mir Ajaz
Last updated: January 17, 2023 12:28 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر// انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے قصابوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے بیچ پیر کو قصابوں نے احتجاج کرتے ہوئے دکانوں کو سربمہر کرنے کے سلسلے کوبند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران دکانوں کو سربمہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور مجموعی طور پر رواں مال کے دوران117 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے اضافی قیمتوں پر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر رواں ماہ کے دوران117 دکانات کو سربمہر کیا گیا۔ انفورسمنٹ ونگ کے سربراہ اور محکمہ شہری رسدات و امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی نے کہا کہ محکمہ نے قصاب و ہول سیل مٹن ڈیلروں کی انجمن کو اعتماد میں لیکر2021میں گوشت کی قیمت535روپے فی کلو بغیر اجڑی مقرر کی تھی،تاہم خریداروں سے مسلسل شکایتیں موصول ہو رہی تھیں کہ قصاب سرکاری نرخ نامے کے برعکس600روپے سے650روپے تک فی کلو گوشت فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر قصابوں کو متنبہ کیا کہ وہ سرکاری نرخ نامے کا نفاذ عمل میں لائے اور صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ بند کریں،وگرنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

مشتاق احمد وانی نے لوگوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ محکمہ کو مطلع کریں کہ کس جگہ پر اضافی قیمتوں پر قصاب گوشت فروخت کرتے ہیں۔ ہول سیل مٹن ڈیلرس ایسو سی ایشن کے سینئر لیڈر اور کشمیر اکنامک الائنس کے سیکریٹری معراج الدین گنائی نے سرکار کو مشورہ دیا کہ وہ حقیقت کا ادراک کریں اور بازار میں گزشتہ2برسوں کے دوران اشیاء کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کو مد نظر رکھ کر ہی کاروائی عمل میں لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ2برس قبل کشمیر اکنامک الائنس نے بیرون منڈیوں کا دورہ کرکے صوبائی انتظامیہ کو رپورٹ پیش کی تھی،جس میں منڈیوں میںبھائو کے علاوہ گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سفارشات بھی پیش کی گئی تھی،تاہم ان سفارشات کو زیر غور نہیں لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سفارشی رپورٹ کو زیر غور لایا جائے گا اور ان سفارشات کو زمینی سطح پر نافذ کیا جائے گا،تو منڈیوں میں گوشت کی قیمت کنٹرول پر رہے گی اور مقامی ڈیلروں کو بھی معقول قیمت پر گوشت دستیاب ہوگا۔ کشمیر بوچرس ایسو سی ایشن کے صدر خضر محمد ریگو نے سرکاری کاروائی کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکار نے2برس قبل گوشت کی قیمت مقرر کی تھی،اور تب سے لیکر اب تک ٹرانسپورٹ کے علاوہ بازار مین دیگر اشیاء میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں ہی گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے،اور گوشت کا کاروبار کرنے والے بیچ میں پھنس گئے ہیں۔ادھر گزشتہ2 ہفتوں کی کاروائی کے بعد شہر میں گوشت کی خریداری پر جزوی اثرات مرتب ہوئے ہیں،اور مصنوعی قلت پیدا ہوئی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری کاروائی کے بعد گوشت چور بازار میں اضافی قیمتوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ محمد رفیق نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ صبح اور شام کے وقت قصاب من مانے قیمتوں میں اپنے گھروں میں گوشت فروخت کرتے ہیں۔لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ سرینگر میں قصابوں کے خلاف کاروائی کے نتیجے میں دیہی علاقوں اور قصبوں میں قصابوں نے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے،اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے سرینگر کے حدود سے باہر بھی قصابوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مخمصے کی صورتحال کے بیچ پیر کو سرینگر میں قصابوں نے احتجاج کرتے ہوئے انکی دکانوں کو سربمہر کرنے کے سلسلے کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا ان کی دکانوں کو بنا بتائے کبھی ایک، تو کبھی دوسرے بہانے سیل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ تنگ آکر یہاں انصاف کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو وہ اپنے کنبوں کے ساتھ مل بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ یونٹی مٹن ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے صدر محمد سلیم میر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہور ہی ہے۔انہوں نے کہا ’’ہماری دکانیں روز بروز سیل ہو رہی ہیں، وہ بھی بنا بتائے، کبھی بولتے ہیں لائسنسوں کا مسئلہ ہے تو کبھی بولتے ہیں ریٹ کا معاملہ ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو ہم اپنے کنبوں کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے‘‘۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا ہماری دکانیں سیل کیوں کی جا رہی ہیں؟ ریٹ مقرر کریں جو قانون دلی ، لداخ یا جموں میں ہے وہ یہاں کشمیر میں کیوں نہیں ہے۔محمد سلیم نے کہا کہ اس طبقے سے دو ڈھائی لاکھ لوگ جڑے ہوئے ہیں جن سب کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب
امرناتھ یاتریوں کی بس کیلا موڑ ٹنل کے اندر حادثے کا شکار | چار یاتری معمولی زخمی ،ز خمیوں کی حالت مستحکم:حکام
خطہ چناب

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?