سرینگر//اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی سرینگر نے تمام مقامی گوشت فروشوں،مرغ فروشوں اورنانوائیوں سمیت تمام بیکری فروشوں سے تلقین کی ہے کہ وہ صاف ستھرائی اورصحت بخش ماحول میں اپنی کاروباری سرگرمیاں انجام دیں گوشت کھلے میں نہ رکھیں اور دکانوں کے اندر کسی بھی غلیظ جانور اور کیڑے مکوڑوں کو داخل ہونے کا موقعہ نہ دیں۔نیز صرف سٹین لِس برشوں کا ہی استعمال کریں۔گوشت فروشوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بِکری کے لئے گوشت کو کھلے میں نہ رکھیں اور اسے گردوغبار اوردھوئیں سے محفوظ رکھیں۔جب کہ مرغ فروخت کرنے والوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہرطرح کی صفائی کے معیار کو ملحوظ نظر رکھیں۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کی طرف سے 15یوم کے اندر اندر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جس کے تحت ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیاجاسکتا ہے۔اس سلسلے میں بزنس اوپریٹریا عام لوگ ان فون نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔0194-2495191,2490095۔