Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

دچھن کشتواڑ میں بھیانک سڑک حادثہ | ماں و تین بچوں سمیت 4افراد لقمہ اجل ،2شدید زخمی

Towseef
Last updated: July 10, 2024 12:01 am
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

عاصف بٹ

کشتواڑ //خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ میں منگل کی شام قریب ساڈھے پانچ بجے کے پیش آے سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے کمسن سمیت چارافراد لقمہ اجل جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوے جن کا علاج ضلع ہسپتال میں کیا جارہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع ہیڈکوارٹر سے 50 کلومیٹر دور دچھن سڑک پر ٹنڈر ہوڈی نالے کے قریب پیش آیا جب الٹو گاڑی زیر نمبر JK01K 5426 نالے کو پار کررہی تھی جس کے دوران اسکا ڈارئیور گاڑی سے قابو کھوبیٹھا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔اس میں ایک ہی کنبے کے چھ افراد سوار تھے جو سرینگر سے واپس اپنے گھر دچھن سوندر جاررہے تھے کہ گھر پہنچے سے چند کلومیٹر قبل ہی گاڑی کو المناک حادثہ پیش آیا جس میں سوار چار افراد موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے تاہم دو دیگر شدید زخمی ہیں جن کو فوری طور ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس فوج و مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی عمل میں لائی اور زخمی افراد کو فوری طورہسپتال منتقل کیا گیا۔ لقمہ اجل بننے والے افراد کی شناخت 36 سالہ فاطمہ بیگم زوجہ افلال وانی 10،سالہ مدہیہ وانی و 5ماہ کے نوزائیدہ التمش وانی ولد افلال وانی کے طور ہوئی جوکہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے تھے تاہم4 سالہ رادیہ بانو دوران علاج دم توڑ بیٹھی جبکہ زخمی افراد کی شناخت 40سالہ افلال وانی 7سالہ خطیجہ بانو تمام سکنہ سوندر کے طور ہوئی ہے ۔زخمی افراد کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیاگیا ۔ ایس ڈی ایم مڑواہ ڈاکٹر اشرف نے بتایاکہ زخمیوں کومزید علاج کیلئے سرینگر منتقل کیاگیا۔کشمیر عظمی کو عینی شاہرین نے بتایا کہ حادثہ اسقدر دلخراش تھا کہ جائے حادثے کے قریب نابالغ کاسر کچلا ہواتھے جبکہ دیگر افرادکی لاشیں خون میں لت پت تھی۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں صف ماتم بچھ گیا ۔سڑک حادثے پر مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے کیونکہ علاقے کی طرف جانے والی سڑک کافی تنگ ودشوار ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے زیرتعمیر ہے جسکے سبب ااس پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جہاں پر یہ حادثہ رونما ہوا وہاںسڑک کافی تنگ دشوار تھی جہاں سے ایک گاڑی کا گزر مشکل سے ہوپاتاہے جسکے سبب ڈرائیور اس پر سے کنٹرول کھوبیٹھا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

شبانہ سڑک حادثے میں 1کی موت ،ایک زخمی
عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے درابشالہ علاقہ میں ہوے شبانہ سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ ایک شدید زخمی ہوا جس کا علاج ہسپتالمیں جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات دوبجے کے قریب اسوقت حادثہ پیش آیا جبکہ جموں سے کشتواڑ کی طرف جارہا ٹرک زیرنمبر JK14D 5478 ڈارئیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگراجس میں دوافراد سوار تھے۔ گاڑی سیمنٹ سے بھری ہوئی تھی ۔لقمہ اجل بننے شخص کی شناخت چمن لال ولد کاکا رام عمر 22کے طور ہوئی ہے جبکہ گاڑی کا ڈارئیور اشونی کمار ساکن بگر شدید طور زخمی ہوا ہے جسے علاج کیلئے ٹرامہ ہسپتال ٹھاٹری میںداخل کیا گیا جسکے بعد اُسے مزید علاج و معالجہ کیلئے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ اگرچہ فوری طوری حادثے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا وہی پولیس نے ا س سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی ہے ۔

بونجواہ میں المناک سانحہ | گونڈو گاؤں کے 2بھائی دریا میں ڈوب کر لقمہ اجل
اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کی تحصیل چلی پنگل کے گاؤں گونڈو سے تعلق رکھنے والے 2 کمسن بھائی بونجواہ کے کالنء دریا میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ناصر حسین (16)و یاسر حسین(13) ولد محمد شفیع زرگر سکنہ گونڈو اپنے نانہال کے یہاں بونجواہ گئے تھے اور منگل کو دوپہر واپسی پر کالنء دریا میں ناگا گلوڈی کے کے مقام پر نہانے گئے جس دوران دونوں بھائی ڈوب گئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں بھائیوں کو مردہ حالت میں دریا سے نکال کر نزدیکی ہیلتھ سینٹر میں منتقل کیا جہاں پر تمام طبی لوازمات کے بعد انہیں وارثوں کے سپرد کیا گیا.اس سانحہ پر ان کے آبائی گاؤں واقع گونڈو میں صف ماتم چھا گیا ہے. بتایا جاتا ہے کہ ناصر حسین دسویں و یاسر حسین ساتویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔

سروڑی کاغرقآبی واقعہ پر اظہار افسوس
عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ //ایک لامناک سانحے میں ڈوڈہ کی تحصیل چلی پنگل سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بھائیوں کی نالے میں ڈوب کر اُس وقت موت ہو گئی جب وہ نہانے کیلئے نالے میں گئے جس سے علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے نائب صدر اور سابق وزیر غلام محمد سروڑی نے اس حادثے پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز صبح 11 بجے کے قریب بونجواہ دوندی نالے میں پیش آیا۔ دونوں بھائی بونجواہ سے گھر واپس جا رہے تھے کہ نہاتے ہوئے نالے میں ڈوب گئے اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔ متاثرین کی شناخت ناصر حسین اور یاسر حسین ولد محمد شفیع زرگر ساکنہ گونڈو، تحصیل چلی پنگل کے طور پر کی گئی ہے۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں بھائیوں کو نالے سے نکال کر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں بھائی مدرسے کے طالب علم تھے۔غلام محمد سروڑی نے اس سانحے پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سروڑی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم برسات میں احتیاط برتیں اور بچوں کو ندی نالوں میں نہانے نہ بھیجیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔یہ افسوسناک حادثہ علاقے میں ایک بڑا صدمہ ہے اور سبھی نے متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر کمیونٹی کو مزید محتاط رہنے اور بچوں کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

عیدالاضحی کے پیش نظر بازاروں میں چہل پہل

June 6, 2025
خطہ چناب

بی ڈی او آفس تریگام نے عالمی یوم ماحولیات کو شجرکاری اور صفائی مہم کے ساتھ منایا

June 6, 2025
خطہ چناب

ہمبل، ڈوڈہ میں ایک کامیاب شجرکاری مہم کا انعقاد

June 6, 2025
خطہ چناب

عالمی یوم ماحولیات پر گول میں صفائی و شجرکاری مہم کا انعقاد

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?