عاصف بٹ
کشتواڑ//منگل کی شام کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں رونما ہوئے دلدوز سڑک حادثےمیں تین افراد کی موت واقع ہوئی۔ پولیس تفصیلات کے مطابق شام چھ بجے کے قریب دچھن کے دھانریشی نالے کے قریب جے سی بی اسوقت کئی سوفٹ نالے میں جاگری جب اسکا آپریٹر اس پر سے کنٹرول کھوبیٹھا اور جےسی بی نالے میں جاگری جسمیں سوار تین افراد کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔ انکی شناخت نذیر احمد ولر محمد سائی ،عشاق احمد ولدفیروزالدین اور عبدالماجد ولد شوخر دین ساکن ٹینڈیلا دوندی بھلیسہ کے طور ہوئی ہے۔ یہ سبھی مزدور تھے ۔ حادثے کے فوراً بعدمقامی لوگوں و پولیس نے بچاو کاروائی عمل میں لائی اور انھیں قانونی لوازمات کیلے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا جسکے بعدنکی اخری رسومات کیلئے انکے ورثا کو سونپا جائےگا۔ حادثے پر مقامی لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اورسڑک کی ابتر حالت پر انتظامیہ و حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔