عاصف بٹ
کشتواڑ//بالائی علاقہ جات میں ہوئی موسلادھار بارشوں کے سبب دچھن کو ضلع ہیڑکواٹر سے جوڑنے والی سڑک ٹنڈر نالے کے قریب پانی کے بہاو میں بہہ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر آمدرفت متاثرہوگئی۔ پانی کے تیز بہائو نے سڑک کے ایک حصہ کے اپنے ساتھ بہاکرلیا اور اب اس علاقے کی عوام پیدل سفرکرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس مقام پر پیدل سفر کرنا عوام کیلئے خطرے سے خالی نہیں ہے اور لوگ اپنی جان جوکھم میں ڈالکر اس نالے کو عبور کررہے ہیں۔ انھوں نے انتظامیہ سے فوری طور اس سڑک کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر سگدی علاقے میں بھی منگل کی صبح پہاڑی کا بڑا حصہ گرآیا جس کی وجہ سے سگدی کو جوڑنے والی سڑک پر آمدرفت متاثر ہوگئی۔لوگوں نے انتظامیہ سے فوری طور سڑک پر آمدورفت بحال کرانے کا مطالبہ کیا۔