عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کوکرناگ مسلح تصادم آرائی میںجاں بحق ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں مزمل بٹ کے والد غلام حسن بٹ نے اتوار کو غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے پر مختلف طبقہ ہوئے فکر سے وابستہ شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔بٹ نے کہا کہ اپنی جوانی کے ابتدائی دور میں اپنے پیارے کو غیر متوقع حالات میں کھو دینا زندگی کا سب سے مشکل وقت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سب کی موجودگی نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی ہے۔
“آپ سب کا ہمارے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا بحث فخر ہے اور آپ لوگوں کی ہمدردی سے ہمارے خاندان کو بہت سکون حاصل کرنے میں مدد ملی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں سول اور پولیس انتظامیہ کے علاوہ میرے بہت سے ساتھیوں، سیکورٹی فورسز، دوستوں ، رشتہ داروں، سیاسی شخصیات، میڈیا برادری اور معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، ہمارے غم کو محسوس کیا ہے اور ہم سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے “ہم ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے اس دن سے لے کر آج تک ہماری عیادت کی، نماز جنازہ اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی، فون پر اور عوامی بیانات پر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔