Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

دُلہن بننے سے پہلے وزن کوکیسے کم کریں؟ غور طلب

Mir Ajaz
Last updated: March 9, 2023 12:45 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

رابعہ شیخ

چونکہ اب شادیوں کا موسم آنے ولا ہے تو شادی سے پہلے لی جانے والی سب سے بڑی ٹینشن کا ذکر بھی ضروری ہے۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو یقیناً آپ سمجھ گئی ہوںگی کہ کس ٹینشن کا ذکر کیا جارہا ہے۔ لہنگا فٹ ہونے کی ٹینشن، آستینوں میں بازو زیادہ بھاری لگنے کی ٹینشن یا پھر میک اَپ میں آنٹی والا لُک آنےکی ٹینشن۔
ایک مکمل اور خوبصورت دلہن کیلئے نہ صرف بہترین لباس، خوبصورت جیولری اور دلکش انداز لازمی تصور کیا جاتا ہے بلکہ ایک آئیڈیل ویٹ (وزن ) بھی ضروری ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے شادی سے پہلے ہر دلہن کے سر پر وزن کم کرنے کی دھن سوار ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہےتو شادی سے کم ازکم 6سے 8ہفتے پہلے ایکٹو ہوجائیے، کن عوامل کے ذریعے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے، یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔
ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنےبناؤ سنگھار کے حوالے سے ایسے بہترین لباس اور میک اَپ لُک کا انتخاب کرے، جو اس کو خوبصورت و پرکشش روپ عطا کرے لیکن اس خوبصورتی سے قبل جو چیز زیادہ اہم ہے وہ آپ کا باڈی پوسچر ہے۔ اگر آپ کا باڈی پوسچر خوبصورت اور متوازن نہیں ہے تو ذیل میں دیے گئے اسٹیپس پر باقاعدگی سے عمل کرکے آپ شادی والے دن لمبی، دبلی اور مزید جاذبِ نظر لگ سکتی ہیں۔
آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں،سر پر کوئی کشن یا کتاب وغیرہ رکھیں اور بالکل سیدھی بیٹھیں، پھر اسی طرح اٹھیں اور دوبارہ بیٹھنے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو محسوس ہو کہ اب آپ کتاب یا کشن گرائے بنا آسانی کے ساتھ اُٹھ اور بیٹھ رہی ہیں تو پھر چلنے کی کوشش کریں۔ دن میں روزانہ 15سے 20منٹ یہ عمل کریں۔ وقت کے ساتھ بیٹھنے، اُٹھنے اور چلنے کا دورانیہ بڑھائیں۔اگر آپ کے بازو موٹے ہیں تو اس کے لئے دونوں ہاتھ اپنے بازوؤں کے سامنے بالکل سیدھے کرلیں، پھر مٹھیاں بند کرکے کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمائیں۔ ہاتھوں کو فل اسٹریچ کریں ۔ آغاز میں یہ عمل10مرتبہ کریں اور پھر ہر دن اس کی تعداد بڑھاتی جائیں۔ اگر آپ کی چِن ڈبل ہے اور چہرے پر ایک ناگوار تاثر دیتی ہے تو شادی سے قبل اس سے نجات ضروری ہے۔ اس کیلئے منہ اوپر کی طرف کرکے انگلیوں کی مدد سے چِن کو آہستہ آہستہ تھپتھپائیں۔
ورزش سے وزن کم کریں
شادی والے دن دبلا پتلا اور سلم نظر آنے کے لیے ورزش بے حد ضروری ہے ۔ اس سے نہ صرف وزن کم کیا جاسکتا ہے بلکہ فٹنس اور فعالیت بھی برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی اس جسمانی سرگرمی کے ذریعے جسم میں توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔ شادی سے کم از کم ایک سے دو ماہ پہلے ورزش کرنا شروع کردیں۔ ہر ورزش کو آپ کے صرف14منٹ درکار ہوں گے اور ان چند منٹوں کے دوران کی گئی یہ ورزش ایک مہینے میں ہی آپ کے وزن میں خاصی کمی کا باعث بنے گی۔ ہر ورزش کے لیے دو منٹ مختص کریں۔
ایکسرسائز کے علاوہ جو ایک اور چیز اہم ہے، وہ آپ کا ڈائٹ پلان ہے۔ وزن کم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانا پینا چھوڑ دیا جائے اور جسم کو درکار لازمی غذائیت بھی فراہم نہ کی جائے۔ اسی لیے شادی کی ویڈیو یا تصاویر میں دبلی پتلی نظر آنے سے بہتر ہے کہ صحت مند نظر آئیں۔
آپ ڈاکٹر کے مشورے سے بھرپور ڈائٹ کے ساتھ کچھ ایکسرسائز کرسکتی ہیں تاکہ آپ کے چہرے کی دلکشی اور بالوں کی مضبوطی اور گھنے پن میں کسی قسم کی کمی نہ پائے۔ علاوہ ازیں دوران ڈائٹ جن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے وہ ذیل میں درج ہیں۔
کم کھائیں لیکن اپنے ڈائٹ چارٹ میں زیادہ غذائیں شامل کریں،دن بھر کی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کا اضافہ کیجیے،چینی اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم کردیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وندے بھارت ٹرین سے نہ صرف سیاحت بلکہ رابطے بھی بڑھیں گے:ناصر اسلم
تازہ ترین
ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسز کی تعداد تقریباً سات ہزار، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 68پہنچ گئی
تازہ ترین
اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
ایس آیی اے کے ساوجیاں میں چھاپہ مار کارروائیاں
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?