مولاکوئی تدبیر کر
اس خواب کی تعبیر کر
جنت کو بے نظیر کر
کشمیر کو کشمیر کر
عزت انّا بحال کر
چہروں کو پھر گُلال کر
شہروں کو پُر جمال کر
احساس کے کینواس پہ
مجتیں تحریر کر
کشمیر پھر کشمیر کر
اُجڑے یہ بام و درنہ ہوں
بے روح اب منظر نہ ہوں
ماتم کناں یہ گھر نہ ہوں
شمشیر کو تسخیر کر
کشمیر پھر کشمیر کر
امن و سکون قائم رہے
مہرو وفا باہم رہے
گلزار ہر اک راہ کر
گلپوش یہ دائم رہے
مولا مرے کر اب کرم
اس زہر کو اکسیر کر
کشمیر کو کشمیر کر
کشمیر پھر کشمیر کر
رابطہ؛ پونچھ،8493881999