Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

دُعا عبادت کی رُوح ہے فکر و فہم

Mir Ajaz
Last updated: May 22, 2025 11:00 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

ڈاکٹر سیّد عطاء اللہ

ارشادِ ربانی ہے:ترجمہ۔ بھلا کون بے اقرار کی التجا قبول کرتا ہے جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ اللہ کرتا ہے) تو کیا اللہ کے سوا اور کوئی معبود بھی ہے؟ (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو۔ (سورۃ النمل)۔ معلوم ہوا کہ اللہ ہی کے سامنے عرض معروض کرنا چاہیے اور کسی دوسرے سے کسی قسم کی امیدیں نہیں باندھنا چاہئے اور ہمیشگی اختیار رکھنی چاہیے، جیسا کہ حکم ہوا۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’ اور اپنے پروردگار کو دل ہی میں دل میں عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح و شام یاد کرتے رہو اور (دیکھنا) غافل نہ ہونا‘‘(سورۃ الاعراف)۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دُعا دراصل عبادت ہے۔‘‘ (ترمذی )۔ آپؐ نے دُعا کو عبادت کی روح اور اس کا مغز قرار دیا۔ (جامع ترمذی )مخلوق کا مزاج یہ ہے کہ اس سے کچھ مانگو تو ناگواری ہوتی ہے ،لیکن اللہ تعالیٰ کو دُعا سے زیادہ کوئی چیز پسند نہیں۔ (ترمذی، باب ما جاء فی فضل الدعاء)
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’تم میں سے جس کے لئے دُعا کا دروازہ کھل گیا، اس کے لئے رحمت کے دروازے وا ہوگئے اور انسان اللہ تعالیٰ سے جو کچھ مانگتا ہے، اس میں عافیت سے بہتر کچھ اور نہیں ۔‘‘ ( مشکوٰۃ )۔حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا : ’’جو چاہتا ہو کہ مشکل وقتوں میں اس کی دُعا قبول کی جائے، اُسے چاہئے کہ بہتر وقت میں خوب دُعا کیا کرے ۔‘‘ ( ترمذی )۔دُعا چوں کہ خود عبادت ہے، اس لئے وہ کبھی رائیگاں نہیں جاتی ، آپؐ نے فرمایا : ’’یا تو اس کی دُعا اسی طرح قبول کر لی جاتی ہے ، یا آخرت کے اجر کی صورت میں محفوظ ہو جاتی ہے، یا اسی مطلوب کے بقدر مصیبت اس سے دور کر دی جاتی ہے۔‘‘ ( مشکوٰۃ )
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس طرح دُعا کرو کہ دل میں یقین ہو کہ اللہ اسے ضرور ہی قبول فرمائے گا۔ ( مجمع الزوائد )۔حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے ، نبی اکرم ؐنے ارشاد فرمایا : ’’اللہ غافل اور بے توجہ دل کی دُعا قبول نہیں فرماتا۔‘‘ (مشکوٰۃ)۔آپ ؐنے دُعا کے کلمات کے بارے میں بھی آداب بتائے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ دُعا سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کر نی چاہئے اور رسول اللہؐ پر درود ، پھر دُعا کرنی چاہئے۔ ( مجمع الزوائد)
نبی کریم ؐؐ نے فرمایا : ’’اے نماز پڑھنے والے تم نے جلد بازی کی ، جب نماز پڑھو تو بیٹھو ، پھر اللہ کی حمد کرو، پھر مجھ پر درود بھیجو، اس کے بعد دُعا کرو۔ چنانچہ اس نے اسی طرح دُعا کی تو آپؐ نے فرمایا کہ دُعا کرو قبول کی جائے گی۔ ( مجمع الزوائد)۔کچھ خاص اوقات ہیں، جن میں دُعا مقبول ہوتی ہے، رات کے آخری اور تہائی حصہ میں یہاں تک کہ صبح طلوع ہوجائے ۔( مسند احمد)جہاد میں صفوں کے آراستہ ہونے کے وقت، بارش ہونے کے وقت، نماز کی اقامت کے وقت ( ترمذی)۔اس کے علاوہ فرض نمازوں کے بعد، شب قدر اور بعض خاص راتیں دُعا کی قبولیت کے خاص مواقع ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگ ہیں، جن کی دُعاؤں کو نبی اکرم ؐ نے خاص طور پر مقبول قرار دیا ہے، ان ہی میں مظلوم ہے، گو وہ اپنے اعمال کے اعتبار سے بُراہی کیوں نہ ہو، روزے دار، تاآنکہ افطار کرلے اورمسافر، تاآنکہ واپس آجائے۔ ( مجمع الزوائد)۔امام عادل کی دُعا اور باپ کی دعا اپنی اولاد کے حق میں مقبول ہے۔ حاجی کی دُعا گھر واپسی تک اور مجاہد کی دُعا جہاد سے فارغ ہونے تک بھی مستجاب دُعاؤں میں ہے ۔ (مشکوٰۃ )

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 22, 2025
جمعہ ایڈیشن

توبہ و استغفارکی موجودہ حالات میں اہمیت فکر انگیز

May 22, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 15, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

May 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?