Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

دُروِد شریف ۔۔۔

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 24, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
ارشاد ِ ربانی ہے :’’بے شک ، اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر درود اور سلام بھیجا کرو‘‘۔ (سورۃ الاحزاب،56)یہ عمل حضوراکرم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے محبت کی دلیل ہے، لہٰذا اُمتی پرتو کہیں زیادہ لازم ہے کہ وہ اپنے رب کے حکم کی تعمیل اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی ذاتِ گرامی سے محبت میں دُرود وسلام کا تحفہ بھیجتا رہے۔ یہ عمل دنیا وآخرت دونوں کے لئے موجب اَجروباعث ثواب ہے۔
اس عمل کے ذریعے آفات وبلیات کا خاتمہ ہوتا اورمصائب ومشکلات سے نجات ملتی ہے۔ ایک حدیث مبارکہ میں ہے کہ حضور اکرم ؐ نے ارشاد فرمایا کہ میرے پاس حضرت جبرائیلؑ تشریف لائے اور کہاکہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! کیا آپ اس بات پر راضی نہیں ہیں کہ آپ کا کوئی اُمتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھے تو میں اس پر دس مرتبہ درود شریف پڑھوں اور آپ کا اُمتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر ایک بار سلام پڑھے تو میں اس پر دس بار سلام پڑھوں۔
حضرت محمد بن عبدالرحمٰن سے مروی ہے، حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ تم میں سے جوشخص بھی میرے وصال کے بعد مجھ پر سلام بھیجے گا تو جبرائیل علیہ السلام میر ی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کریں گے یا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، یہ فلاں بن فلاں ہے، جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر سلام پڑھاہے تو میں جواب میں فرماؤں گا ، اس پر بھی سلام ہو اور اﷲ تعالیٰ کی رحمت اور برکتیں ہو ں۔ حضرت عمر فاروق ؓ فرماتے ہیں کہ دعااس وقت تک زمین و آسمان کے درمیا ن معلّق رہتی ہے، جب تک کہ نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پردرود نہ پڑھا جائے ۔
حضرت جابر بن عبداﷲ ؓسے مروی ہے ،حضور علیہ السلام نے فرمایا ،روزانہ جو شخص مجھ پر سومرتبہ درود پڑھے گا، اﷲ تعالیٰ اس کی حاجتیں پو ری فرمائے گا، اس میں ستر آخرت کی اور تیس دنیا کی ۔حضرت سعید بن عمر ؓسے مروی ہے، حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ میری امت کا جو شخص بھی دل کی گہرائی سے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو ا س پر اﷲ تعالیٰ دس رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے دس درجے بلند فرماکر اس کی دس برائیو ں کو مٹا دیتا ہے ۔
حضرت ابن مسعود ؒ سے روایت ہے کہ سرورِ کائنات ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں میں سے سب سے زیادہ میرے نزدیک وہ شخص ہو گا، جس نے مجھ پر سب زیادہ درود پاک بھیجاہے۔حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے ارشاد فرمایا: اصل میں بخیل وہ شخص ہے کہ جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود شریف نہ پڑھے۔حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رحمۃ للعالمین ؐ نے فرمایا : اس شخص کی ناک خاک آلود ہو کہ جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود شریف نہ پڑھے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا ارشادِ گرامی ہے کہ جو شخص مجھ پر کثرت سے درود پاک بھیجے گا، وہ عرش کے سائے کے نیچے ہو گا۔حضور پُر نور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مجھ پر صبح و شام دس، دس مرتبہ درود پاک پڑھے گا۔ اسے روز قیامت میری شفاعت پہنچ کر رہے گی۔
 حضورا کرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کایہ فرمان کہ درود تمہارے لئے زکوٰۃ ہے ،اس کامطلب یہ ہے کہ درود پڑھنے سے تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے، اگر حضور علیہ السلام پر درود بھیجنے کا ثواب اُمیدِ شفاعت نہ بھی ہو، تب بھی عقل پر واجب ہے کہ وہ درود کی عظمت سے غافل نہ رہے ، کیونکہ درود پاک میں گناہوں کی مغفرت بھی ہے اور اﷲ تعالیٰ کی طرف سے رحمت بھی ہے ۔
حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے، حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ جوشخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے دس گناہوں کو مٹادیتا ہے، اگر یہ جاننے کا ارادہ ہے کہ درود شریف تمام عبادتوں سے افضل ہے تو اﷲکے اس فرمان پر غور و فکر کرو، بے شک، اﷲ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر درود بھیجتے ہیں، لہٰذا اے ایمان والو،تم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر درود بھیجا کرو، نیز دیگر تمام عبادات کے لئے اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندو ں کو حکم دیا ہے، مگر نبی علیہ السلام پر درود بھیجنے کے معاملے میں پہلے خود درود بھیجا ،پھر فرشتوں کو درود بھیجنے کا حکم دیا اور پھر مومنوں کو حضور علیہ السلام پر درود بھیجنے کا حکم فرمایا ،پس اس سے ثابت ہوا نبی اکر م صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر درود بھیجنا ایک افضل عمل ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی عقیدت و محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی ذات ِ اقدس پر دُرود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?