عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے نریش کمار، چیف انجینئر(آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کشمیر)کو نجیب العزیز ترمبو، سابق ایگزیکٹیو انجینئر، اور بشیر احمد ڈار (موجودہ ایگزیکٹو انجینئر، I&FC ڈویژن شوپیان)کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری آفیسرمقرر کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ظہور احمد شاہ کیس میں پریزائڈنگ آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔ انکوائری آفیسر کو 15 دن میں اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔