پہلگام+کنگن//اتوار کوموسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی یاترا دوبارہ شروع کی گئی۔اس دوران پہلگام میں لنگر میں کام کر رہا ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔بال تل بیس کیمپ سے صبح7بجکر 45منٹ پر یاتریوں کو گپھا کی طرف روانہ کیا گیا جبکہ نل گراٹھ سے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی گئی ۔ یکم جولائی کو 7352یاتریوں کو گھپا کی جانب جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ ہیلی کاپٹر سروس بھی نلہ گراٹھ سونہ مرگ سے صبح سات بجے شروع کی گئی جو موسم بہتر رہنے کی صورت میں ہر دن شام 7بجے تک جاری رہے گی ۔اس دوران موسم میں بہتری کے ساتھ ہی ننون بیس کیمپ سے یاتریوں کو گھپا جانے کی اجازت دی گئی اور اتوار کو پہلگام کے راستہ سے قریباََ5ہزار یاتریوں نے شیو لنگم کا درشن کیا ۔ادھر جو رضا کار حرکت قلب بند ہونے سے پہلگام میں فوت ہوا اسکی شناخت62سالہ بنو بٹ ولد ویری بٹ ساکن صورت گجرات کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ننون بیس کیمپ میں قائم 5نمبر لنگر میں کام کر رہا تھا ۔