سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کے پوتے، انیس الاسلام کے نام سمن جاری کرتے ہوئے اُنہیں پوچھ تاچھ کیلئے پیش ہونے کو کہا ہے۔
انیس، گیلانی کے فرزند نسبتی الطاف احمد شاہ کا بیٹا ہے۔الطاف 2007سے تہار جیل میں ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔
مقامی خبر رساں ایجنسی کے این ایس کے مطابق انیس کو این آئی اے نے ہدایت دی ہے کہ وہ 29اپریل کو نئی دلی میں قائم اُس کے صدر دفتر پر پیش ہوجائیں۔
واضح رہے کہ این آئی نے اس سے قبل گیلانی کے دو بیٹوں، نسیم گیلانی اور نعیم گیلانی کی پوچھ تاچھ کی ہے۔