جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل تبدیلیوں و تقرریوں کے احکامات صادر کئے گئے۔ شیتل نندہ ڈپٹی کمشنر سانبہ کو تبدیل کر کے دیہی ترقی اور پنچائتی راج محکمہ میں سپیشل سیکرٹری کے طور تعینات کیا ہے جبکہ وہ محکمہ دیہی ترقی کے سیکرٹری کا کام کاج بھی دیکھیں گی۔نیرج کمارجو ڈویثرنل کمشنر جموں کے دفتر میں اٹیچ تھے، کو ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن کے طور تعینات کیا گیا ہے۔ وکاس کُنڈل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کرگل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اپنا چارج31 مارچ کو گلزار حُسین کے سبکدوش ہونے کے بعد سنبھا لیں گے۔ڈاکٹر عبدالکبیر ڈارسیکرٹری( ٹیکنیکل )ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے کمشنر فوڈ سیفٹی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کولگام طلعت پرویز روح اللہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، رہیبلی ٹیشن تعینات کیا گیا ہے جب کہ وہ انتظا می سیکرٹری فلوری کلچر، پارکس اینڈ گارڈنز کا بھی چارج سنبھالیں گے۔ سپیشل سیکرٹری کلچرریوا کماری کو تبدیل کر کے سیکرٹری امور لداخ تعینات کیا گیا ہے۔ ناظم ضیا خان سپیشل سیکرٹری ریذیڈنٹ کمشنر نئی دہلی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹرہارٹی کلچر مارکیٹنگ اینڈ پلاننگ تعینات کیا گیا ہے۔بشیر احمد ڈار سپیشل سیکرٹری چیف منسٹرس سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔راجیش شرما ڈائریکٹر ہینڈ لومز کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔راجندر سنگھ تارا ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سانبہ تعینات کیا گیا ہے۔روی شنکر شرما جو کہ صنعت و حرفت کے وزیر کے او ایس ڈی ہیں، کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جموںتعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حُسین گنائی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کولگام تعینات کیا گیا ہے۔منظور احمد قادری ڈائریکٹر ہارٹی کلچر، پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ جے اینڈ کے کو تبدیل کر کے محمد حُسین میر کی جگہ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد حسین میر جی اے ڈی میں اپنی تعیناتی کا انتظار کریں گے۔روبینہ کوثر جو جی اے ڈی میں اپنی تعیناتی کے انتظار میں تھیں ،کو راجیش شرما کی جگہ ڈائریکٹر ہینڈ لومز جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے۔محمد قاسم وانی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہ مولہ کو تبدیل کر کے حشمت علی یتو کی جگہ ڈائریکٹر سماجی بہبود کشمیر تعینات کیا گیا ہے جب کہ حشمت علی یتو ڈویثرنل کمشنر کشمیر کے دفتر میں اپنی تعیناتی کا انتظار کریں گے۔سدرشن کمار ، چیف ایگزیکٹو افسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی لکھن پور۔ سرتھل کو تبدیل کر کے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور تعینات راکیش کمار سنگرال کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں تعینات کیا گیا ہے۔راجیش شرما جوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن کو تبدیل کر کے محکمہ پار ڈیولپمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور تعینات کیا ہے۔ کابینہ میٹنگ میں 1995بیچ کے آئی اے ایس افسروں روہت کنسل اور شیلندر کمار کو فوری طور سے آئی اے ایس کے اعلیٰ انتظامی گریڈ میں ترقی دینے کو منظور ی دی گئی۔ان کی ترقی کے پس منظر میں اب روہت کنسل اور شیلندر کمار اپنے اپنے محکموںمیں پرنسپل سیکرٹریوں کے طور پر نامزد رہیں گے۔کابینہ نے ڈاکٹر ٹی ایس اشوک کمار آئی ایف ایس ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس کے عہدے پر 9؍فرور ی 2018سے ترقی دینے کو بھی منظور ی دی ۔کابینہ نے پانچ ڈائریکٹروں کے اے کے گندوترا ، محمد اسماعیل تیلی ، ستویر کور سدان ، طارق احمد خان اور ایس بلال احمدکو ترقی دے کر انہیں پلاننگ و مانیٹرنگ محکمہ میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے ۔کابینہ نے شیخ فیاض احمد ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور میر طار ق علی ڈائریکٹر سریکلچر کو بھی اپنے اپنے محکموںمیں ڈائریکٹر جنرلوں کے طور پر ترقی دینے کو منظور ی دی ۔کابینہ نے جے اینڈ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گزیٹیڈسروس کے تحت تین پرائیویٹ سیکرٹریوں کو سینئر پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر ترقی دینے کو بھی منظور ی دی ۔ ان میں محمدایوب ڈار، برج کرشن بھٹ اور ست پال شرما شامل ہیں۔کابینہ میٹنگ کے د وران جموں و کشمیر اکائونٹس گزیٹیڈسروس میںسپر ٹائم سکیل کی تین اسامیاں وجود میںلانے کو منظور ی دی گئی اور اس طرح اب سپیشل سکیل اور سپر ٹائم سکیل اسامیوں کی تعدااس سروس میں بالترتیب 38اور 7 ہوگئی ہے ۔اس کے علاوہ ریاستی کابینہ میٹنگ کے د وران ریاست کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، پن بجلی ، ترسیل ، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے ، کھیل کود اور پانی کے سیکٹروں میں ترقیاتی سرگرمیاں عملانے کے لئے 93ہیکٹر جنگلاتی اراضی تفویض کرنے کومنظور ی دی ۔جنگلاتی اراضی کی تفویض کو فارسٹری ایڈوائزری کمیٹی کی اس سال 18؍جنوری 21؍فروری کو منعقدہ 103ویں اور 104ویں میٹنگوں کے دوران دی گئی سفارشات کے تناظر میں عمل میںلایا گیا۔ یہ میٹنگیں چیف سیکرٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی تھیں۔ کابینہ میٹنگ کے د وران سیب ، زعفران ، آم اور لیچی کے لئے ڈبلیو بی سی آئی ایس اختیار کرنے کو اصولی طور منظور ی دی گئی ۔ا س کے علاوہ پردھان منتری بیمہ یوجنا کو ریاست میں وضع کئے گئے رہنما خطوط کے مطابق اختیار کرنے کو بھی منظور ی دی گئی۔کابینہ نے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ وہ اس سکیم کو شروع کرنے سے پہلے محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کی مشاورت سے اس کو جامع شکل دیں۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ڈبلیو بی سی آئی ایس کا بنیاد ی مقصد یہ ہے کہ کسانوں کو ناخوشگوار موسمی حالات کی صورت میں مالی تعاون دینے کے ساتھ ساتھ ان کی فصلوں کے لئے انشورنس کور بھی فراہم کیا جاسکے ۔