اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں دو الگ الگ واقعات میں محکمہ بجلی کے 2 ڈیلی ویجر ورکرز زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی دوپہر چلی منو ترسیلی نظام کی مرمت کے دوران ایک شخص بجلی کے کھمبے سے گر گیا اور شدید زخمی ہوا جسے مقامی لوگوں نے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔اس کی شناخت محمد اسلم (27)ساکنہ منو کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں بدھ کی سب ضلع ہسپتال گندوہ کے متصل ترسیلی نظام کی مرمت کے دوران اچانک بجلی آئی جس میں نتیجے میں رتن لال (50)ساکنہ بھڑگی زخمی ہوا. اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو گندوہ ہسپتال میں بھرتی کیا اور وہاں سے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا. بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں افراد محکمہ بجلی میں بطور ڈیلی ویجر کام کررہے ہیں۔