جموں// رکن اسمبلی حلقہ نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے حلقہ کے 9 دیہات کے لوگوں کی مشکلات کاازالہ کرتے ہوئے بیلی پُل کوعوام کونام وقف کیا۔ اس پل سے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے 9گائوں کے 5ہزارنفوس پرآبادی کوایک اہم رابطہ میسرہوگابلکہ دس کلومیٹر مسافت بھی کم ہوگی۔اس دوران پل کوکھولنے کے موقعہ پرعلاقہ کے لوگوں نے جشن منایا۔اس موقعہ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے دویندرسنگھ رانانے پل کی وجہ سے لوگوں کوملی سہولت پرمبارکبادپیش کی۔ انہوں نے کہاکہ نگروٹہ حلقہ کی تعمیروترقی میری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگروٹہ کوگریٹرنگروٹہ بنانے کے منصوبے پرکام چل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ میں تعمیروترقی کی رفتاربہترہونے کی وجہ سے سے یہاں کے لوگوں کی معاشی حالت مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے قریب ہونے کی وجہ سے نگروٹہ حلقہ میں سیاحت کے وسیع امکانات ہیں۔اگرچہ فوج نے علاقہ میں کچھ سال پہلے ندورگائوں میں بیلی پل تعمیرکیاتھاجوگذشتہ سال شدیدبارشوں کی وجہ سے بہہ گیاتھا جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں بالخصوص طلباء کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاتھا۔اس پل کی تعمیرسے ندور، اپرکورجگیر، لوئرکورجگیر، لوئرندور، کھلیٹی،نئی بستی ،ٹانڈ اوربسیر وکڈوئی کے لوگوں کوفائدہ پہنچے گا۔اس موقعہ پر لوگوں نے ایم ایل اے نگروٹہ کاپل کی تعمیرکے لئے شکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر رامیشوردت، جوگندر، سبھاش سنگھ، وجے دیوسنگھ، سورج سنگھ ،وکرم شرماودیگران بھی موجودتھے۔