سرینگر//دون انٹرنیشنل سکول سرینگر نے اتوار کو نسیم باغ حضرت بل سے لیکر نشان تک کراس کنٹری دوڑ کا اہتمام کیا ۔ دوڑ کا آغاز ڈی آئی ایس سرینگر کے چیرمین شوکت حسین خان نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا۔دورڈ میں حصہ لینے ولے طلبہ و طالبات کی عمر8سے 10،(جونیئر)10سے 12سال(مڈل(اور 12سے 15سال سینئر کے زمرے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔ جونیز میں بنت، فجر قریشی، ارجمند، فرحان اطہر، عیشا رحمان، معظم، ہازک حسین، امان الحق اور بروج اور ریان شامل ہے جبکہ مڈل میں حق نواز ، حجرن، ربانی، محسنین، فرمان، حنین، شفا اعجاز، عین السبا، فلک اور سینئرز میں جری، یاسر، عمر، انعام ، عبیداللہ، مومینا عروج ، بلقین اور وفا کے نام شامل ہے۔ طلبہ نے بینر اٹھا کر تمام لوگوں کو ماحولیات بچانے پر زور دیا ۔