Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
برصغیر

دونوں ایوانوں کی کاروائی ہنگامے کی نذر

Mir Ajaz
Last updated: March 24, 2023 12:34 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

نئی دہلی//حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اہم اپوزیشن کانگریس کے ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے جمعرات کو راجیہ سبھااور لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔کھانے کے وقفے کے بعد جب ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے ایوان کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی تو دونوں پارٹیوں کے ارکان نے شور مچانا شروع کردیا اور اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔ ہری ونش نے دونوں پارٹیوں کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور ایوان کی کارروائی جاری رہنے دیں۔ ارکان پر اس کا کوئی اثر نہ ہوتے دیکھ کر انہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل صبح بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے اپنی سیٹ سے کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کے بیرون ملک دیے گئے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جبکہ اپنی نشست سے کانگریس کے ارکان نے اڈانی معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کرانے کے حوالے سے شورغل کیا۔اس دوران ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے کہا کہ حزب اقتدار اوراختلاف کے درمیان ایوان کے کام کاج کو لے کر کوئی معاہدہ نہیں ہوپارہا ہے۔ اسی دوران ترنمول کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیوں، جنتا دل (یو)، عام آدمی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے اپنی نشستوں سے ایک ساتھ اونچی آواز میں بولنا شروع کردیا۔ ہنگامہ کے دوران قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے بھی کچھ کہا جسے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے سنا نہیں جا سکا۔ اس کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔قبل ازیں دھنکھڑ نے کہا کہ رول 267 کے تحت بحث کے لیے 12 ارکان نے نوٹس دیا ہے، جنہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔ نوٹس دینے والے ارکان میں کانگریس کے پرمود تیواری، اکھلیش پرساد سنگھ، رنجتا رنجن، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ونے وشوم، ڈی ایم کے کے تروچی شیوا اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ شامل ہیں۔ ان ارکان نے اڈانی کیس کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کرانے کا نوٹس دیا تھا۔(یو این آئی)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان دوپہر کو ہونے والی بات چیت شام تک ملتوی
برصغیر
سرینگر-جموں شاہراہ پرچھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحالی
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا شیلنگ زدہ علاقہ سرنکوٹ کا دورہ، متاثرین کے مسائل سنے
تازہ ترین
32 سول ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شروع
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترین

ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز آج بات چیت کریں گے

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025
برصغیرصفحہ اول

آپریشن سندور کے مقاصد حاصل،9اہداف میں100ملی ٹینٹ ہلاک آج معاہدہ جاری اور برقرار رہنے کی شرائط پر بات ہوگی: ڈی جی ایم او

May 12, 2025
برصغیرصفحہ اول

گولی کا جواب گولہ | مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?