کنگن //گذشتہ روز ہیڈر میدان گوٹلی باغ کے قریب پاور کنال سے 20سالہ شازیہ دختر عبدالحمید بٹ ساکنہ درگ ٹینگ پرنگ کنگن کی لاش قریب 20روز بعد برآمد کی گئی جس کے بعد دوشیزہ کے لواحقین نے سرینگر سونہ مرگ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیکر مظاہرے کئے ۔لواحقین کا الزام تھا کہ دوشیزہ نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کرکے ملوثین کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ایس ڈی پی او کنگن محمد عمر شاہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس نے گذشتہ روز ہی شک کی بنیاد پر چار افراد کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔