سرینگر /سرینگر پولیس نے جمعہ کو دوشیزہ کو ''ناشا ئستہ مواد'' بھیجنے اور اس کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دوشیزہ کے والد نے پولیس اسٹیشن نشاط میں تحریری طوپر شکایت درج کی کہ مظفر احمد مغل ساکنہ راجوری نامی شخص نے اس کی بیٹی کے سیل نمبر پر ناشائستہ مواد بھیجا ۔ پولیس کے مطابق درخواست گزار نے مزید کہا کہ ملوث شخص نے اس کی بیٹی کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ رقومات کا بھی تقاضہ کیا۔
چنانچہ شکایت موصول ہونے کے بعد ایک ٹیم تشکیل دے کر اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ۔ تفتیش کے دوران پولیس نے ملوث شخص کو راجوری سے گرفتار کیا۔
پولیس نے اس ضمن میں مناسب ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔