کپوارہ//کرالہ گنڈ لنگیٹ میں منگل کو جو اں سال دوشیزہ کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں ملو ث ملزم کو ہندوارہ پولیس نے گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔کرالہ گنڈ پولیس تھانہ کی ایک خصوصی ٹیم نے ایس ایچ او اعظم اقبال کی سر براہی میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کرالہ گنڈ کے مضافات میں چھاپہ ڈالا اور نو جوان اعجاز احمد کو گرفتار کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ307RPCکے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی نے بتا یا کہ پولیس نے پہلے ہی کیس درج کیا ہے اور ایک یا دو روز میں کیس سے متعلق چالان پیش کیا جائیگا۔