سرینگر//سرینگر پارلیمانی نشست کے ضمنی چنائو کے سلسلے میں تعینات کئے جارہے چنائوعملے کے لئے کل ڈی سی آفس سرینگر میں دوسرے مرحلے کے لئے رینڈومائزیشن کا انعقاد کیا گیا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے تعینات کئے گئے چنائو مشاہد نے اس پورے عمل کی نگرانی کی۔اس موقعہ پر ضلع چنائو آفیسر فاروق احمد لون،جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ،ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن ،نوڈل چنائو آفیسر اوردیگر متعلقین بھی موجود تھے۔اس دوران چنائو مشاہدین کو چنائو عمل کے احسن اورمنصفانہ انعقاد کے لئے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔