سرینگر//ہارون میں مغل باغ کے قریب بہنے والے نالہ میں دوست کو بچانے کی کوشش میں فروٹ منڈی سرینگر کا نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔جمعرات کو فروٹ منڈی سرینگر سے کئی ہم عمر دوست گرمی کی شدت سے پریشان ہوکر ہارون مغل باغ میں گھومنے گئے جہاں پر دوستوں نے پاس ہی بہنے والے نالہ میں نہانا شروع کیا۔اسی دوران ایک نوجوان پانی میں ڈوب گیااور اپنے دوست کو بچانے کی خاطر طاریق احمد ڈار ولد عبدالرشید ساکنہ شاہ کالونی فروٹ منڈی نے پانی میں چھلانگ لگائی جس دوران وہ خود ہی ڈوب گیا اوروہ پانی کی گہرائیوں میں دس منٹ تک رہا ۔بعد میں اسے حالت تشویشناک حالت میں صور میڈیکل انسٹی چوٹ منتقل کیاگیا جہاں دوران رات ایک بجے وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ دیر تک پانی میں رہنے سے دم گھٹنے سے اور پھیپھڑوں میں پانی بھرجانے کی وجہ سے اس کی موت کی وجہ بنی۔طاریق احمد ڈار کی لاش جب اس کے گھر پہنچائی گئی تو وہاں پرکہرام مچ گیا۔