اننت ناگ /عارف بلوچ/ضلع اننت ناگ کے کرنگسو علاقہ میں ایک مقامی نوجوان کو اپنے دوست نے چاقو مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا۔زخمی نوجوان کی شناخت عدنان الطاف کے طور پر ہوئی ہے جو گیارہویں جماعت کا طالب علم ہے۔واقع کے فورا بعد زخمی نوجوان کو سب ضلع اسپتال مٹن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا۔عدنان کے بازو اور پیٹ پر شدید چوٹیں لگی ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق عدنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمی نوجوان اور اس کے دوست کے بیچ گذشتہ کہی روز سے معاملات ٹھیک نہیں تھے،بدھ کے روز دوست نے اس کو گھر سے باہر بلا کر چاقو سے وار کیا اور جائے موقع سے فرار ہوا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے واقع کی تحقیقات شروع کی ہے۔