Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

دوستی بھی کیا خوب نبھائی !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 19, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
ریاستی اسمبلی کے ایوان بالا کی چھ نشستوں کے جو مجموعی انتخابی نتائج سامنے آئے ہیں، انہوں نے جموںوکشمیر کےسیاسی حلقوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ ان نتائج سے ریاستی حکمران اتحاد پی ڈی پی و بی جے پی کے درمیان باہمی اعتماد اور تال میل کے فقدان کا بھانڈا چورا ہےپر پھوٹ پڑا ہے۔ حتمی نتائج کے مطابق بھاتیہ جنتا پارٹی نے 3نشستیں حاصل کر لیں جبکہ انکی اتحادی جماعت پی ڈی پی اور اپوزیشن این سی و کانگریس کے حصے میں بالاتر تیب ایک ایک نشست آئی ہے۔حالانکہ ایسکٹورل کالج کے اراکین کی تقسیم ایوان میں اس عنوان سے موجود تھی کہ پی ڈی پی کو ایک حلیف رکن کی حمایت سے دو نشستیں ملنا  طےتھیں اور دونوں پارٹیوں کے درمیان اس حوالے سے مفاہمت بھی موجود تھی کیونکہ پی ڈی پی کے پاس اپنے امیدوار راجوری کے عبدالقیوم ڈ ار کی کامیابی کے لئے برابرکے 30ووٹ تھے۔ جبکہ بھاجپا کے  پاس اپدنے اُمیدوار کےلئے صرف29ووٹ تھے، لیکن پی ڈی پی کے حلیف رکن اسمبلی زانسکار باقر رضوی نے پلٹی مار کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ دیکر پی ڈی پی کے امید وار عبدالقیوم ڈار کے ووٹ بھاجپا امیدوار کے برابر کر دیئے۔ اس طرح ووٹوں کی تقسیم ا س انداز سے عمل میں آئی کہ دونوں حلیف جماعتوں کے امیدوار یکساں سطح پر کھڑے ہوئے اور بعد اذاں انتخابی قواعد کے مطابق قرعہ اندازی ہوئی جس میں قرعہ فال بھاجپا رکن کے حق میں نکلا۔ اس طرح اسمبلی میں30اراکین کی حمایت یافتہ پی ڈی پی کو 29اراکین کی حمایت رکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں عملی طور پرشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انتخابی سیاست میں آزاد اراکین کی وفاداریاں تبدیل ہونا اگر چہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن جس انداز سے بی جے پی نے حکمرانی میں شریک پی ڈی پی کے حلیف کا ووٹ اپنے امیدوار کی کامیابی ممکن بنانے کے لئے استعمال کیا، اُس سےاتحادی سیاست کی مٹی پلید ہو کر رہ گئی ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف اپوزیشن جماعتوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ پی ڈی پی کے حلقوں کو بھی صدمے سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ اب تک پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اتحادی مفاہمت کی دیانتداری کی قسمیں کھانے میں کبھی کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا، حالانکہ بی جے پی قائدین نے وقتاً فوقتاً پی ڈی پی کی پارٹی پالیسیوں پر کھلم کھلا اعتراض جتلانے میںکوئی ابہام باقی نہیں رکھا۔ پی ڈی پی کی صفوں پر بی جے پی کے اس سلوک کا کیا اثر ہوگا یہ وقت ہی بتائے گا کیونکہ فی الوقت نہ تو پارٹی قائدین کی جانب سے اور نہ ہی زیریں سطح پر کارکنوں کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے  آیا  البتہ پارٹی نے باقر رضوی کو سٹیٹ بلڈنگ اینڈ  کنسٹرکشنز ورکر س ویلفیئر بورڈکے چیئر مین کے عہد ے، جو وزیر مملکت  کے درجہ کا عہدہ ہے، سے برطرف کر دیا ہے۔ بھاجپا کی حرکت پر لب کشائی کیوں نہیں ہوئی غالباً اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ الیکشن بائیکاٹ اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی کامیابی کی وجہ سے پارٹی پہلے ہی صدمے سے دو چار ہے اور انتخابی عمل سے پید اشدہ خوفناک حالات پر وادی کےیمن و یسار میں جو برہمی پیدا ہوئی ہے اُس نے پارٹی کو مزید پشت بہ دیوار کر دیا ہے۔ اگر چہ حکمران اتحاد میں باہمی اعتماد کے فقدان کا معاملہ نیا نہیں ہے کیونکہ ایک طویل مشورت کے بعد دونوں جماعتوں کے مابین ’’ ایجنڈا آف الائنس‘‘ کے نام سے جو دستاویز مفاہمت طے پائی تھی ا ُس میں موجود بیشتر فیصلے ہنوز تشنۂ عمل ہیں۔ رواں مالی برس کے لئے ترقیاتی امور کےلئے رقوم مختص کرنے میں جموںاور کشمیر کے خطوں کے درمیان جو تفاوت سامنے آیا ہے، اُس نے اس مفاہمت کو سر عام عریاں کرکے رکھ دیا ہے۔ اسی طرح مرکزی مملکت یافتہ این ایچ پی سی کے زیر قبضہ بجلی پروجیکٹوں کی ریاست کو واپس منتقلی، جس پر دونوں جماعتوں کا اتفاق تھا، سے انکار نےبھی  اتحادی جذبے کے غبارے سے پہلے ہی ہوا نکال دی تھی۔ ان حالات میں مجموعی طور پر جو منظر سامنے آیا ہے، اس میں اگر حزب ا ختلاف کی جماعتیں حکمران پی ڈی پی کو طفیلی ہونے کاطعنہ دیں تو انہیں کون روک سکتا ہے۔ حکمران اتحاد کے درمیان اعتماد کے  اس قدر فقدان کے آنے والے ایام میں کیا نتائج  بر آمد   ہوسکتے ہیں، اُس پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن یہ بات طے ہے کہ کشمیر کے حق میں یہ کسی بھی عنوان سے سود مند نہیں ہوسکتا، کیونکہ پی ڈی پی نے کشمیر میں ایک نشست پر بی جے پی کی کامیابی کو یقینی بنایا لیکن بی جے پی نے جموں میں اسکا کیا جواب دیا، وہ سامنے ہے۔ ان نتائج سے کم از کم خطہ پیر پنچال میں پی ڈی پی کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے وہ غالباً ناقابل تلافی ہوگا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?