یو این آئی
سرینگر//بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کشمیر کے حوالے سے لوگوں میں زبردست جو ش و جذبہ پایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ اکتوبر کے روز وزیر داخلہ کی بارہ مولہ ریلی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ رویندر رینا، سنیل کمار اور جنرل سیکریٹری اشوک کول نے بارہ مولہ میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر رویندر رینا نے کہاکہ پانچ اکتوبر بدھ کے روز وزیر داخلہ بارہ مولہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کی اس ریلی میں شرکت کویقینی بنانے کی خاطر بی جے پی نے سبھی طرح کے انتظامات کئے ہیں۔اْن کے مطابق پانچ اکتوبر کو بارہ مولہ میں لوگوں کا ایک بڑا سیلاب امڈ آئے گا اور ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ کے کشمیر دورے کے پیش نظر لوگوں میں زبردست جوش اور جذبہ پایا جارہا ہے۔
دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل:بھاجپا
