دورۂ نیدرلینڈز سے قبل پاکستانی اسکواڈ پاکستان شاہینز سے پریکٹس میچز کھیلے گا

لاہور/بابر اعظم کی قیادت میں اعلان کردہ پاکستانی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ نیدرلینڈز روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کے خلاف 2 پریکٹس میچز کھیلے گا۔پچاس اوورز پر مشتمل یہ میچز 7 اور 10 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے، اسکواڈ کا 7 روزہ تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں منعقد ہو گا۔پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کریں گے جبکہ نیدرلینڈز کے لئے اعلان کردہ پاکستانی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل عبد اللّٰہ شفیق اور زاہد محمود ان میچز میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔