ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں دوران شب ناکہ کے دوران عمارتی لکڑی سے بھرا ٹاٹا موبائل ضبط کیاگیا۔ رینج افسر ٹنگمرگ اور بلاک فارسٹر نے دورو ٹنگمرگ میں دران شب ناکے کے دران ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبرJK0IJ/8985سے 29مکعب فٹ عمارتی لکڑی برآمد کی ۔اس دوران جنگل سمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کی شناخت محکمہ جنگلات نے عبدلمجید گنائی درورو اور منظور احمد خان چک کے بطور کی ہے۔ ٹنگمرگ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے روپوش سمگلروں کی تلاش شروع کی ہے۔