ڈورو/عارف بلوچ/قاضی گنڈ میں فوج کے اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماری جس کے سبب اُسکی موت واقع ہوئی ۔10سکھ رجمنٹ سے وابستہ کلویندر سنگھ نامی سپاہی بونی گام قاضی گنڈ کے نزدیک جموں سرینگر شاہراہ کی حفاظت پر مامور تھا کہ اس دوران مذکورہ اہلکار نے خود کو گولی ماری جس کے سبب اُس کی موت واقع ہوئی ۔مذکورہ اہلکار دیوسر کیمپ سے منسلک تھا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔