Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

دوران حمل خواتین کی طبی پیچیدگیاں | دماغ میں نمایاں تبدیلیاں ہونے کا انکشاف طب و تحقیق

Towseef
Last updated: October 6, 2024 11:16 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

ویب ڈیسک

تحقیق کے دوران ماہرین نے حاملہ خواتین کے دماغوں کے ایم آر آئی اسکین دیکھنے سمیت ان کے مختلف ٹیسٹس کیے اور جانا کہ ان کے جسم کے علاوہ دماغ میں کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے دوران حمل انسانی دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں پر مختصر تحقیق کی اور جان کر حیران رہ گئے کہ دماغ میں کس طرح تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔تحقیق کے دوران ماہرین نے حاملہ خواتین کے دماغوں کے ایم آر آئی اسکین دیکھنے سمیت ان کے مختلف ٹیسٹس کیے اور جانا کہ ان کے جسم کے علاوہ دماغ میں کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ حمل ٹھہرنے کے بعد خواتین کے دماغ کا ایک حصہ جسے طبی زبان میں ’وائٹ میٹر‘ (white matter) کہا جاتا ہے، وہ بڑھ جاتا یا وہ زیادہ متحرک ہوجاتا ہے۔یہ حصہ جسم کے مختلف حصوں کی معلومات کی ترسیل سمیت چلنے پھرنے کے دوران توازن برقرار رکھنے کے علاوہ کئی اہم امور سر انجام دینے کے لیے کام آتا ہے۔ حمل ٹھہرنے کے بعد خواتین کے جسم میں جہاں دوسری تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور ان کے جسم کے کئی اعضا بڑھ جاتے ہیں، وہیں دماغ کا ’وائٹ میٹر‘ حصہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ دماغ کا وائٹ میٹر بچے کی پیدائش سے کچھ دن قبل یا فوری بعد واپس اپنی اصل حالت میں ہوجاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کے دماغ کا ’گرے میٹر‘ (gray matter) حصہ کم ہوجاتا یا وہ سکڑ جاتا ہے۔دماغ کا ’گرے میٹر‘ کہلانے والا حصہ جذبات، یادداشت، احساسات اور مسلز کی طاقت جیسے اہم امور سر انجام دینے میں مددگار ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کے دماغ کو ’گرے میٹر‘ حصہ کئی ماہ تک کم رہتا ہے لیکن ترتیب وار وہ بھی اپنی اصل حالت پر آجاتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ حمل کے دوران خواتین کے دماغوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے ان میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن سمیت دوسری ذہنی پیچیدگیوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور دماغ کے دونوں حصوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ہی خواتین پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار بنتی ہوں گی۔

حمل کے دوران اکثر خواتین کو مختلف بیماریوں اور طبی پیچیدگیوں کا سامنا کیوں رہتا ہے؟ امریکی سائنسدانوں نے اس کی وجہ جان لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے وہ ممکنہ علاج تلاش کرنے کے قریب پہنچ جائیں گے۔حمل کے دوران جی متلانے اور قے کی شکایات خواتین میں عام ہوتی ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی اکثر خواتین کو دیگر طبی پیچیدگیوں کا سامنا رہتا ہے جن میں ڈی ہائیڈریشن بھی شامل ہے۔بچہ دانی سے پیدا ہونے والے ہارمونز کی وجہ سے کچھ حاملہ خواتین کو متلی اور قے کی شکایات رہتی ہیں سنگین حالات میں انہیں ہسپتال بھی داخل ہونا پڑسکتا ہے، اس حالت کو ہائپریمیسس گریویڈیرم کہا جاتا ہے جو ماں اور بچے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ہر 100 میں سے ایک یا تین حاملہ خواتین ہائپریمیسس گریویڈیرم نامی حالت کا شکار رہتی ہیں جو بچے کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، اس حالت میں جسم میں پانی کی کمی اور ذہنی حالت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔کچھ ماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں حمل کے دوران دن میں 50 بار تک قے یا متلی کا سامنا رہتا ہے۔متلی اور قے کی شکایت تقریباً 80 فیصد حاملہ خواتین کے لیے عام رہتی ہیں تاہم، تقریباً 2فیصد خواتین ہائپریمیسس گریویڈیرم نامی سنگین حالت کا شکار ہوتی ہیں۔اس سنگین حالت کے نتیجے میں وزن میں کمی، پانی کی کمی اور ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہو سکتی ہے، سائنسدانوں کو اس سے پہلے حمل کے دوران اس حالت کی وجہ معلوم نہیں تھی۔حمل کے دوران خواتین کی ایسی حالت کی وجہ جاننے کے لیے یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے اسکاٹ لینڈ، امریکا اور سری لنکا کے محققین کے ساتھ مل تحقیق کی۔

نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ حمل کے دوران خاتون کی بیماری کا تعلق بچہ دانی میں بننے والے ہارمون کی مقدار سے ہے، جتنے زیادہ ہارمون پیدا ہوں گے اتنی زیادہ بیماری کے علامات ظاہر ہوں گے۔اہم بات یہ ہے کہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ حاملہ ہونے سے پہلے جن خواتین میں قدرتی طور پر اس ہارمون کی سطح کم ہوتی ہے وہ حمل کے پہلے تین ماہ کے دوران جی ڈی ایف 15 کہلانے والے ہارمون کے بڑھنے سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان رکھتی ہیں۔

گارجین کی رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں حمل کے دوران خاتون کے بیمار ہونے اور جی ڈی ایف فائیو نامی ہارمون کے تعلق کو اہم قرار دیا گیا ہے، تحقیق کے مطابق بچہ دانی سے پیدا ہونے والے ہارمون کی کم مقدار کی وجہ سے ماں کے بیمار ہونے کے کم امکانات ہوسکتے ہیںکیمبرج یونیورسٹی میں ویلکم میڈیکل ریسرچ کونسل انسٹی ٹیوٹ آف میٹابولک سائنس کے شریک ڈائریکٹر پروفیسر سر سٹیفن او کا کہنا ہے کہ ’حمل کے دوران سنگین نوعیت کی بیماری کی علامات کی اہم وجہ یہ ہے کہ بچہ دانی میں نشوونما پانے والا ایک ہارمون پیدا کرتا ہے، ماں اس ہارمون سے جتنی زیادہ حساس ہوگی وہ اتنی زیادہ بیمار رہے گی، اس سے ہمیں اشارہ ملتا ہے کہ ہم اس ہارمون کی مقدار کو کیسے روک سکتے ہیں۔ ’پروفیسر سر سٹیفن تجویز کرتے ہیں کہ ہارمون کو اس کے ’ماں کے دماغی ریسیپٹر تک پہنچنے سے روکنا بیماری کے محفوظ علاج کی بنیاد بن سکتا ہے۔سائنسدانوں نے کہا کہ حمل کے دوران ہائپریمیسس گریویڈیرم نامی حالت سے بچنے کے لیے اور ممکنہ علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سائنسدان مزید تحقیق کررہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صفاپورہ میں خاتون کے مبینہ قتل پر احتجاجی مظاہرہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از 6 ہزار یاتریوں کا تیرہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سمیت حکمران جماعت کے معتدد لیڈران کی مزارِ شہداء پر حاضری
برصغیر
ہندوستانی نرس نمیشا کو یمن میں پھانسی سے بچانے کی درخواست پر عدالتِ عظمیٰ میں سماعت آج
برصغیر

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

انفلوئنزا کی روک تھام صحت عامہ کے لئے ایک چیلنج | فلو ایک انتہائی منتقل ہونے والا وائرل انفیکشن ہے ِ صحت و طب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

تمباکو نوشی ،پھیپھڑوںکے سرطان کی اہم وجہ! | سرطان کا ابتدائی عمل خاموشی سے پنپ جاتا ہے غور طلب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?