Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

! دورافتادہ علاقوں کا ہمہ موسمی رابطہ ناگریز

Towseef
Last updated: January 8, 2025 11:10 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

دنیا بھر میں شہریوں کو حکومتوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات میں سے ایک اہم بنیادی سہولت طبی نگہداشت کی فراہمی ہے ۔یہ کوئی استحقاق نہیں بلکہ اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔طبی نگہداشت کے نظام کو شہریوں کا بنیادی حق سمجھنے کی یہی فہم سبھی حکومتوں کو اس بات کا پابند بنا دیتی ہے کہ کسی بھی امتیاز کے بغیر سبھی شہریوں کو طبی نگہداشت کی یکساں سہولیات میسر ہوں تاہم مشاہدے میں آیا ہے کہ اس بنیادی حق کی فراہمی میں بھی امتیاز ہورہا ہے اور آج کے جدید دور میں بھی دور دراز علاقوں کے بد نصیب لوگ اس بنیادی سہولت کیلئے ترس رہے ہیں۔کیا یہ حقیقت نہیں کہ آج بھی ہمارے جموںوکشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان پایا جارہا ہے جہاں سردیوں کے موسم میں بھاری برف باری کی وجہ سے باقی یوٹی سے کٹ کر رہنے والے لوگوںکا خدا ہی حافظ ہوتا ہے۔ظاہر ہے کہ جموں وکشمیر کے کئی علاقے ایسے ہیں جو سرما کے چھ ماہ باقی دنیا سے کٹے رہتے ہیں اور اس مدت میں ان کا کوئی والی وارث تک نہیں ہوتا ہے ۔عام بیماریاں کجا،انہیں طبی ایمر جنسی کی صورت میں بھی حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاجاتا ہے ۔شہروں اور قصبوں میں رہنے والے لوگوںکو حیرت ہوگی کہ آج بھی اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ایسے بھی علاقے ہیں جنہیں عملی طور سرما کے مہینوں میں حالات سے لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیاجاتا ہے تاہم حقیقت یہی ہے کہ یہاں ابھی ایسے کئی علاقے ہیں جو کئی مہینوں تک کٹ کر رہ جاتے ہیں اور اُن کا کوئی پرسان حال نہیںہوتا ہے ۔جموں کے ڈوڈو بست گڑھ علاقہ سے لیکر بنی بسوہلی کے بالائی علاقے اور کشتواڑضلع کے وارڈون ،مڑواہ ،دچھن علاقوں کے علاوہ رام بن کے مہومنگت اور ریاسی ضلع کے گلاب گڑھ کے بالائی علاقے ایسے ہیں جو سرما میں کٹ کررہ جاتے ہیں ۔اسی طرح کشمیر میں اننت ناگ وکولگام اضلاع کے بالائی علاقے ،بانڈی پورہ کا گریز علاقہ اور کپوارہ ضلع کے کیرن ،مژھل اور کرناہ جیسے علاقے ایسے ہیں جو پورے سرما باقی دنیا سے کٹے رہتے ہیں اور ان کٹھن ایام میں ان علاقوں کے لوگوں پر کیا گزرتی ہے ،اُس کا اندازہ کرنے سے ہی دل پسیج جاتا ہے۔کچھ روز قبل ہی میڈیا میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ کس طرح صوبہ جموں اور صوبہ کشمیر کے ایسے علاقوں سے درجنوں کنبے سردی کے کٹھن ایام میں زچگی جیسی طبی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے اپنے گھر بار چھوڑ کر جموں یا سرینگر کا رخ کررہے ہیں۔یہ جبری مہاجرت کہنے کو تو آسان لگتی ہے لیکن اصل میں یہ اُن ارباب بست و کشاد کے منہ پر کرارا طمانچہ ہے جو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ڈول پیٹتے تھکتے بھی نہیں ہیں۔آج کے دور میں ہماری اس یونین ٹریٹری میں ایسے دیہات ہیں جو ابھی بھی ضلع صدر مقامات کے ذریعے قابل انحصار سڑک رابطہ کے ذریعے جڑے ہوئے نہیں ہیںـ۔اس ضمن میں مڑواہ اور واڑون وادیوں کے علاوہ دچھن کی مثال دی جاسکتی ہے جہاں کم از کم 50سے70دیہات ہیں لیکن ابھی تک یہ دیہات ضلع صدر مقام کشتواڑ کے ساتھ ہمہ وقتی سڑک رابطہ کے ذریعے نہیں جوڑے گئے ہیں۔دوسری طرف یہ دیہات کوکر ناگ سے جڑے تھے جہاں سے وہ اننت ناگ ضلع صدر مقام تک سفر کرسکتے تھے تاہم وہ شاہراہ بھی سال کے چھ ماہ بند ہی رہتی ہے اور یوں یہ دیہات اور ان دیہات کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی مکمل تنہائی میں رہتی ہے۔ذرا سوچیں کہ اگر ان لوگوںکو کسی طبی ایمر جنسی کا سامنا ہوتا ہوگا تو وہ کیا کررہے ہونگے ۔یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں کے ایسے لوگ سرما میں ہجرت کرکے جنوبی کشمیر او ر جموں میں کرایہ پر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جو صاحب ِ ثروت ہوتے ہیںلیکن یہ کوئی آسان انتخاب نہیں ہے ۔یہ ایک ایسا معاشی بوجھ ہے جو ان لوگوںکو نہ چاہتے ہوئے بھی برداشت کرناپڑتا ہے ۔چونکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت خط ِ افلا س سے نیچے گزر بسر کررہی ہے تو انہیں اس ہجرت کے نتیجہ میں بے پناہ مصائب سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور اکثر وبیشتر انہیں وہ ہجرت پر اپنے گھروں میںرہنے کو تر جیح دیتے ہیں کیونکہ اُن کے پاس اتنا سرمایہ ہوتا ہی نہیں ہے کہ وہ سرما کے چھ ماہ کرایہ پر کہیں رہ کر اپنا گزر بسر کرسکیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعوے کرنے کی بجائے حالات کے ستائے ان لوگوں کی راحت رسانی کے اقدامات کئے جائیں اور فوری طور پر نہ صرف انہیں ہمہ موسمی رابطہ سڑکوںکے ذریعے باقی یوٹی کے ساتھ جوڑا جائے بلکہ شہر اور قصبوں کے ہم پلہ طبی سہولیات بھی دستیاب رکھی جائیں تاکہ کٹھن موسمی حالات کے دوران ایام ِ تنہائی میں انہیں مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے اپنے پیاروں کے جنازے نہ اٹھانے پڑیں۔اگر حکومت اتنا کرپاتی ہے تو سمجھا جائے گا کہ واقعی کسی کا بھلا ہوا ہے ورنہ یہی کہاجائے گا کہ یہاں صرف کاغذی گھوڑے دوڑائے جارہے ہیں جن سے زمینی سطح پر ضرورتمند وں کا کوئی بھلا نہیں ہوتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

صنعت، تجارت و مالیات

وادی میں زرعی بحران کا خطرہ | کسانوں کیلئے ہنگامی ایڈوائزری جاری

July 6, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک

July 5, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار

July 5, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ہلکے ، پتلے اوربے مثال پائیداری انڈیا کا Reno14 سیریز کا آغازOPPO

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?