سرینگر//اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی ( ایرا)نے دودھ گنگا سے کرالہ پورہ تک پائپ لائین بچھانے کا 85فی صد کام مکمل کیا ہے ۔اس بات کی جانکاری کل اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر فاروق احمد لون کو کل پروجیکٹ کے معاینہ کے دوران دی گئی ۔پروجیکٹ منیجر محمد مقبول نے بتایا کہ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد دودھ گنگا نالے سے کرالہ پورہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی سپلائی کا بہائو بڑھ جائے گا اور یہ پانی معدنیات سے پاک ہوگا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پروجیکٹ کی تکمیل سے سالانہ 4کروڑ روپے کی بچت ہوگی ۔سی ای او کو مزیدجا نکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کرالہ پورہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس پلانٹ سے ناگام ،زوہامہ ،میر محلہ ،چاڈورہ ،واتھورہ ،بڈگام ،ڈونی وانی ،ہینڈل باغ اور چھتر گام واٹر سپلائی سکیموں کو بھی پانی فراہم ہوگا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ مذکورہ پروجیکٹ سے ضلع بڈگام اور جنوبی سرینگر کے متعدد علاقوں جن میں کرالہ پورہ ،گوپال پورہ ،وانہ بل ،مانچھو ،راولپورہ ،باغ مہتاب ،لال نگر ،چھانہ پورہ ،نٹی پورہ ،پیر باغ ،پرے پورہ ،باغات ،برزلہ ،رام باغ ،سولنہ ،آلوچی باغ ،گوگجی باغ ، ہفت چنار ،تلیسی باغ اور جواہر نگر کی ساڑھے3لاکھ آبادی مستفید ہوگی ۔پائیپ لائین بچھانے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے سی ای او نے ٹھیکہ داروں کو ہدایت دی کہ وہ پائپیں بچھانے کا عمل 10دنوں کے اندر مکمل کریں۔انہوں نے انجینئروں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کویقینی بنائیں تاکہ لوگ اس سکیم سے جلد از جلد فائدہ اٹھاسکیں ۔وہ بھی تاکہ لوگ سکیم سے ایک جلد از جلد فائدہ ہیں مزید منصوبے پر کام کی پیش رفت ٹ?ٹ ل?نے ?ا انجینئرز کی ہدایت کی۔اس موقعہ پر ERA کے کئی آفیسر اور انجینئر بھی موجود تھے ۔(کے این ایس)