عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // مشہورسیاحتی مرکز دودھ پتھری میں بنیادی سہولیات کا فقدان پائے جانے کی وجہ سے نہ صرف مقامی لوگوں میں انتظامیہ کے خلاف غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے بلکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
یہاں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی ٹیلیفون سہولیات نہ ہونا افسوسناک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ پتھری پہنچے کے ساتھ ہی موبائل نیٹ ورک کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جس کے نتیجے میں ان کا رابطہ کٹ کر رہ جاتا ہے۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ علاقے میں موبائل ٹاور کہیں دکھائی نہیں دیا انٹرنیٹ تودور کی بات ہے ۔ کئی سیلانیوں نے بتایا کہ اتنا ہی نہیں اتنے خوبصورت سیاحتی مقام پر کہیں بھی اے ٹی ایم نصب نہیں ہے۔ مقامی لوگوں اور سیلانیوںنے ایل جی انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی۔ سی این آئی