بڈگام // دودھ پتھری کی ایک بہک میں اچانک بادل پھٹنے سے آئے سیلاب کی وجہ سے ایک 27سالہ لڑکی لقمہ اجل بن گئی ہے ۔ایس ڈی پی خانصاحب محمد اسلم شاہ نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے بڈگام علاقے میں رفیقہ بانو زوجہ محمد مقبول شیخ ساکن ٹنگ دھگی کچواری خانصابدودھ پتھری کی بہک بال مودان میں لکڑیاں جمع کر رہی تھی تو اس دوران وہاں بھادل پھٹنے سے اچانک سیلاب آگیا جس نے مذکورہ لڑکوں کو اپنے ساتھ بہا لیا ۔پولیس کے مطابق اُس کی لاش کو شیلی گنگا دریا سے برامد کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔