بلال فرقانی
سرینگر// محکمہ امور صا رفین و عوامی تقسیم کاری نے وادی میں دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی اشیاء کی قیمتوں کا سر نو تعین کیا۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالاسلام کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اشیائے ضروریہ قانون مجریہ 1955 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت تازہ دودھ جو کہ(اُبلی ہوئی شکل)میں ہو اور اس سے تیار ہونے والی اشیاء کی قیمتوںکا نئے سرے سے تعین کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گائے کے دودھ( ابلی ہوئی شکل،کھلا) اور جس میں3سے3.5فیصد چربی اور8.5فیصد ایس این ایف ہو،45روپے فی لیٹرہوگا جبکہ دہی ،معیاری کی قیمت فی کلو55روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری پنیر،خشک اور بغیر پانی کی قیمت250روپے فی کلو ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر عمل میں لایا گیا اور31مارچ تک نافذ العمل ہوگا۔