سرینگر//تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے غلام محمدبٹ المدنی کو جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کا دوبارہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے منصب کو احسن طور پر انجام دیں گے ۔موصولہ بیان کے مطابق تحریک المجاہدین کی ایک نشست میں جمعیت کے امیر سے امید ظاہر کی گئی کہ وہ جمعیت کو مضبوط بنانے اور تحریک آزادی کی آبیاری میں مزید نمایاں کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں یہ بات واضح کی گئی کہ اگر چہ ماضی میں تنظیم کے ساتھ وابستہ جنگجو ہمارے لئے قابل احترام اور قابل عزت ہیں لیکن ان کا اب تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کا تنظیمی امور میں کوئی عمل دخل ہے۔ اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی کو بھی تحریک المجاہدین کے نام پر کوئی چندہ نہ دیں۔