Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

دوبئی پوٹس کی ٹیم عنقریب سرینگر میں وارد ہوگی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 13, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں //خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو نے کل کہا ہے کہ ریاستی حکومت اور دوبئی پوٹس ورلڈ کی طرف سے سرینگر اور جموں میں مشترکہ طور قائم کئے جانے والے ڈرائی پوٹس سے مقامی اقتصادیات کے معیار اور ڈھانچے کو بڑھاوا دینے میں مدد گا ر ثابت ہوگا۔دوبئی سے لوٹنے کے بعد جموںمیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درابونے مجوزہ ملٹی موڈل لاجسٹک پارکس مقامی پیداوار کو پروسسنگ مراکز اور پھر بیرون ریاست بازاروں تک پہنچانے میں مدد کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ا سے کسانوں ، صنعتکاروں اور تاجروں کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے کافی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ڈاکٹر درابو نے ریاستی حکومت کی طرف سے کل ابو دابی میں دوبئی پوٹس چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلائیم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی اور ابو دابی کے شہزادہ محمد بن زائد النیہان کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے تاکہ ریاست میں براہ راست سرمایہ کاری کے ذریعے سے اپنے نوعیت کے پہلے ملٹی موڈل لاجسٹک پارک قائم کئے جاسکیں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ ملٹی موڈل لاجسٹک پارک جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک مرکزی مقام ہوگاجس میں تجارت پیشہ افراد کے لئے تمام سہولیات دستیاب ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ دوبئی پوٹس کی ٹیم عنقریب سرینگر میں وارد ہوگی تاکہ اس اہم پروجیکٹ پر کام باضابطہ طور سے کام شروع کیا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ خوش آئند بات ہے کہ ریاستی حکومت کو ا س پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لئے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پیش کش مل رہی ہے ۔ ڈاکٹر درابو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دوبئی پوٹس کی طرف سے 1500 کی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ اگلے پانچ برسوں کے دوران یہ سرمایہ کاری پانچ ہزار کروڑ روپے تک بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مجوزہ ان لینڈ لاجسٹک پارکس سانبہ جموں اور اومپورہ کشمیر میں قائم کئے جائیں گے جہاں زراعت ، باغبانی ، دستکاری اور دیگر اشیاء کو محفوظ رکھنے کے علاوہ اس سے براہ راستہ بازاروں تک پہنچانے کی اختراعی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ اس اہم پروجیکٹ کے فوائد کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے نہ صرف اشیاء کی ٹرانسپورٹیشن کے خرچے میں کمی آئے گی بلکہ اس اشیاء کو آسانی سے بازاروں تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کے خرچے سے 20سے 25فیصد کمی لانے سے مقامی اقتصادیات کو دوام بخشنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ سلطان احمد بن سلائیم نے دوبئی پوٹس کے اعلیٰ افسروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ ریاست کا دورہ کر کے سرینگر اور جموں میں ان لاجسٹک پارکوں کے قیام کے خد وخال اور اس حوالے سے مفاہمت نامے کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔دوبئی پوٹس وفد نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ، وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو ، صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا اور کئی دیگر ریاستی افسروں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔انہوںنے سانبہ جموںمیں اس پارک کی مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا تھا۔ یہ وفد اس سال موسم گرما کے دوران وادی کا دورہ کرے گی تاکہ کشمیر بالخصوص سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک اومپورہ میں اس پارک کی مجوزہ جگہ کو حتمی شکل دی جاسکے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے: سکینہ ایتو
تازہ ترین
وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 6 سو 39 یاتریوں کا گیارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
حکومت نے خزانے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی
تازہ ترین

Related

صنعت، تجارت و مالیات

فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11ہزار قالین بافوںکوتربیت فراہم برآمدات 838.70کروڑ روپے

July 11, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ایپل میں ہندوستانی نژاد صبیح خان چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر

July 11, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

غیرفعال پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں کی کے وائی سی کی دوبارہ تصدیق جے اینڈ کے بینک کا قومی سطح کے فائنانشل انکلوژن سیچوریشن مہم کا آغاز

July 11, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

جھیل ولر میں دہائیوں بعد ’کنول ‘ کا پھول کھلا ندرو کی پیداوار بحال

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?