سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹریز کے صدر جاوید احمد ٹینگہ نے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو کی طرف سے دبئی پورٹس کے ساتھ ریاست میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور ٹرانسپورٹ مراکز قائم کرنے کیلئے یاداشت باہمی پر دستخط کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اس طرح کی سہولیات کاروبار کیلئے اشد ضروری ہے۔جاوید احمد ٹینگہ نے کہا کہ دست کاری،باغبانی،زراعت،پھولبانی اور دیگر مصنوعات کی دنیا بھر میں برآمدگی کیلئے اس طرح کے سہولیات سے روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہونگے۔کشمیر چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹرئز کے صدر جاوید احمد ٹینگہ نے اس سلسلے میں سہولیات کیلئے تیار کردہ بلیو پرنٹ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے عالمی بازاروں میںبرآمد شدہ مصنوعات کی قبولیت اور رسائی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ترقی کی زینہ کیلئے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا۔