سرینگر//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو دوبئی کی طرف روانہ ہوئے جہاں وہ انڈیا۔ یواے ای پارٹنر شِپ سمٹ میں حصہ لیں گے جو 30 اور 31؍ اکتوبر کو منعقد ہورہا ہے ۔سمٹ کا انعقاد ایمبسی آف انڈیا، ابودھابی ، کنسلیٹ جنر ل آف انڈیا دوبئی اور یو اے ای بزنس لیڈرس فورم نے مشترکہ طور کیا ہے۔ہندوستان اور یو اے ای کے لگ بھگ 800 بڑے کاروباری افراد ، وزراء ، افسران ،انوسٹرس اور ماہرین تعلیم سمٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔سمٹ سٹریٹجیک پارٹ نر شِپ ، انوسٹمنٹس ۔ایمپلمنٹیشن اور ٹریول اور سیاحتی سیکٹر پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ڈاکٹر درابو’’ جے اینڈ کے انوسٹنگ اِن پیس ، خوشحالی اور ترقی‘‘ کے سیشن کے دوران جموں وکشمیر کے انوسٹمنٹ مواقعوں پر روشنی ڈالیں گے ۔دیگر مقررین میں نیتن گاڑکری ، مرکزی وزیر برائے روڑ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور شپنگ ،الفونس کننتھانم ، وزیر مملکت برائے سیاحت حکومت ہند ، عبدااللہ النیویمی ،یو اے ای وزیر مملکت برائے انفراسٹریکچر ڈیولپمنٹ ، نودیپ سنگھ سوری ، سفیر ہند برائے یو اے ای، ڈاکٹر احمد البرینا سفیر یو اے ای برائے ہند و دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔