سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو ابھی تک چھ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ان میں سے پانچ کی موت وادی کشمیر جبکہ ایک کی موت جموں میں ہوئی۔ان تازہ اموات سے جموں کشمیر میںکورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد291تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور کی ایک65سالہ خاتون صدر اسپتال میں دم توڑ بیٹھی۔وہ کئی روز سے زیر علاج تھی اور اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آیا تھا۔
ایک اور شہری جس کا تعلق سرینگر رعناواری سے تھا، آج انتقال کرگیا۔
اس سے قبل آج صبح چار شہری کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ان میں تین کا تعلق وادی کشمیر جبکہ چوتھے کا تعلق جموں سے تھا۔
جموں میں جاں بحق ہونے والا مریض پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور تعینات تھا۔