سرینگر//جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ کا شہری، جو کورونا انفکشن میں مبتلاءتھا، منگل کے روز جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر48ہوگئی ہے۔یہ آج دن میں کورونا وائرس سے ہونے والی دوسری ہلاکت تھی۔ اس سے قبل آج صبح شمالی کشمیر کے سوپور کا ایک شہری زندگی کی جنگ ہار گیا۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر مجید محراب نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ پانزتھ قاضی گنڈ کا70سالہ شہری نمونیا میں مبتلاءتھا،اسی دوران کچھ روز پہلے اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اس سے قبل آج صبح شمالی کشمیر کے سوپور کا ایک 52سالہ شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا-
پیشے سے ڈرائیور سوپور علاقے کے چکرودیکھن سے تعلق رکھنے والا شہری جے وی سی اسپتال سری نگر میں فوت ہوگیا۔
مذکورہ شہری کو چار روز قبل سوپور سے سرینگر منتقل کیا گیا تھا جہاںوہ دم توڑ بیٹھا۔
یاد رہے کہ پیر کو کشمیر میں کوروناانفیکشن کی وجہ سے پانچ اموات ہوئیں جن میں اتر پردیش کا رہنے والا ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل تھا۔