سرینگر// جموں و کشمیر میں کورونا سے متاثرہ مزید تین مریضوں کی موت واقع ہونے کے ساتھ اس یونین ٹریٹری میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے۔
مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان کے حوالے سے کہا ہے کہ وسطی ضلع بڈگام کے نصر اللہ پورہ سے تعلق رکھنے والی کورونا سے متاثرہ 65 سالہ خاتون کی جمعرات کو ہسپتال ھٰذا میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ متوفی خاتون، جو کورونا کے علاوہ ہائپر ٹینشن اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی، کو 13 جون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس سے قبل سرینگر کے ایک شہری کی موت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور گذشتہ رات کے دوران پونچھ میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔