واشنگٹن//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ دن میں اوسطاً دو یا تین بار کورونا وائرس کی جانچ کراتے ہیں۔
ٹرمپ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا”میں دن میں دو یا تین بارممکنہ طور پر کورونا کی جانچ کراتا ہوں “۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایک ماسک لیکر چلتے ہیں اور اسے استعمال کرتے ہیں جہاں معاشرتی دوری برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ اگر ضرورت ہو تو چہرے پر ماسک کا استعمال کریں اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اس سے قبل وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری کیلے میک نینی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ دن میں کئی بار کورونا وائرس کی جانچ کراتے ہیں۔