عاصف بٹ
کشتواڑ//مسلسل دو روز تک ضلع کشتواڑ کے بالائی و میدانی علاقوں میں ہوئی برفباری کے بعد اتوار کو دن بھر موسم صاف رہااور دھوپ کھلی رہی۔اگرچہ ضلع بھر کی بیشتر اندرونی و بیرونی سڑک پر بر ف ہٹانے کا عمل اتوار کی شام مکمل کرلیا گیا اور سبھی دیہات کو جوڑا گیاتاہم کئی جگہوںپر پھسلن کے سبب عوام کو سخت پریشانوں کا سامنا کرنا پڑا جسکے سبب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں کئی گھنٹوں تک لگی رہیں۔ اس دوران دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی نے بھی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ۔ اتوار کی شام دچھن علاقے میں بجلی کے ترسیلی نظام کو ٹھیک کرنے کے دوران دو ملازمین کو اس وقت شدید چوٹیں آئیں جب ایک درخت ترسیلی لاین پر آگرا تاہم خوش قسمتی سے انہیںمعمولی چوٹیں آئیں جسکے بعد انھیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ادھربالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی معمولات زندگی متاثر رہے۔مڑواہ واڑون و دچھن میں ہوئی برفباری کے سبب لوگوں کی بڑی تعداد دوسرے روز بھی گھروں میں محصور ہوکررہ گئی ۔
دن بھر متعدد سڑکوں پر پھسلن کے سبب لگاگاڑیوں کا جام | دچھن میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران درخت گرآیا ،دو ملازم زخمی
