سری نگر/ریاست کیلئے خصوصی مذاکرات کار دنیشور شرما نے منگل کو راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔
ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شرما نے گورنر کو ریاست کے لوگوں کے ترقیاتی و سیاسی معاملات کے بارے میں حاصل کی گئی اپنی رائے سے آگاہ کیا۔
بیان کے مطابق گورنر اور شرما نے ریاست کی اندرونی سلامتی صورتحال اور ریاست کی مجموعی ترقی کے علاوہ انتظامیہ میں جواب دہی اور شفافیت واپس لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ انہوں نے امرناتھ یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات پر بھی بات چیت کی۔