سری نگر//جموں وکشمیر کیلئے مرکز کے خصوصی مذاکرات کار دنیشور شرما نے راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔دنیشور شرما نے گورنر کو وادی کے اپنے رواں دورے کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔دنیشور شرما کرگل اورپدم کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔گورنر نے دنیشور شرما کے ساتھ انتظامیہ کو درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔